Posts

Showing posts from November, 2023

Awaragardi in mountains and enjoy pursakoon mahol (پہاڑوں میں آوارہ گردی)

 (Awaragardi)آوارہ گردی؟ یہ وہ والی آوارہ گردی نہیں ہے  یہ ہے دل اور روح کے سکون کے لئے کی جانے والی آوارہ گردی اور یہ سکون پہاڑوں میں ہی مل سکتا ہے۔ انسان اپنی زندگی میں بہت کچھ کرتا دن بھر کی مصروفیات ،کام اور تھکن کے بعد جب گھر جاتا ہے تو پھر آرام اور سونے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا مگر سکون نہیں ملتا ہم سکون کیلئے بہت کچھ کرتے ہیں مگر ملتا نہیں وہ دماغی سکون اور راحت جس کی تلاش میں بہت کچھ کرتے ہیں وہ سکون ہمیں ان پہاڑوں میں ہی ملتا ہے۔ یہ اونچے اونچے پہاڑ درختوں سے گھرے ہوئے دل فریب منظر پیش کر رہے ہوتے ہیں ۔ اور یہ پر سکون ماحول جو دل اور دماغ کو سکون دیتا ہے جہاں ہم ایک شور اور آلودہ ماحول کو چھوڑ کر جاتے ہیں ۔ اپنے غم اور دکھ درد پریشانیاں بھلانے جاتے ہیں ۔ ہم اپنی زندگی میں خود کیلئے وقت نہیں نکال پاتے اور ڈپریشن میں رہتے ہیں ۔ اس لیے اللہ کی قدرت کو دیکھ کر اور اس پر سکون ماحول میں آ کر بے ساختہ منہ سے صرف سبحان اللہ ہی نکلتا ہے اور انسان اپنے تمام دکھ درد بھول جاتا ہے یہاں گزارا گیا وقت کبھی نہیں بھولتا اور ہم یہاں کبھی ایک بار آ کر دوبارہ آنے تک انہیں یادوں میں رہت...